تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 September 2021

’پرچی ایک بار ہی چلتی ہے، بُرے آڈیشن پر بھی سلیکٹ ہوگئی‘

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عالیہ علی کا کہنا ہے کہ پرچی ایک بار ہی چلتی ہے، میں نے بُرا آڈیشن دیا تھا اس کے باوجود سلیکٹ ہوگئی تھی اس کے بعد اداکاری میں نکھار آتا گیا۔

اداکارہ عالیہ علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جوابات دئیے۔

اداکارہ عالیہ علی نے بتایا کہ جب کراچی آئی تو پہلا ڈرامہ روبینہ آپا (روبینہ اشرف) کے ساتھ کیا تھا ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

عالیہ نے کہا کہ لوگوں کو روبینہ اشرف سے ڈر لگتا ہے لیکن مجھے کبھی بھی ان سے ڈر نہیں لگا، انہوں نے مجھ سے کہا تم اداکاری ٹھیک کرلیتی ہو، پیار بھی ہو تو کیوں نہ تم وزن کم کرلو۔

اداکارہ نے شوبز میں آنے سے متعلق بتایا کہ فیملی میں دور دور تک کوئی شوبز میں نہیں ہے، بڑی بہن نوکری کرتی ہیں، انہوں نے ایک آفس میں کال کی اور اپنی پروڈکٹ سے متعلق بتایا پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کام کیا کرتے ہیں تو جواب آیا کہ ایڈ ایجنسی ہے۔

عالیہ علی نے بتایا کہ میری بہن نے ان سے کہا کہ میں آپ کے آفس آؤں گی میری چھوٹی بہن کو اداکاری کرنے کا شوق ہے بعدازاں بہن کے ساتھ گئی آڈیشن دیا جو بہت بُرا تھا لیکن پھر بھی سلیکٹ ہوگئی اور تب سے لے کر اب تک یقین ہے کہ جہاں رزق ہوتا ہے وہاں بندہ خود ہی پہنچ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرچی ایک بار ہی چلتی ہے اس کے بعد میں کام کرتی گئی کبھی کسی نے آفر کردیا، پہلے ڈرامہ دہلیز تھا اس کے بعد متعدد ڈرامے کیے۔

The post ’پرچی ایک بار ہی چلتی ہے، بُرے آڈیشن پر بھی سلیکٹ ہوگئی‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jBbfz4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو