مچھلیوں کی انوکھی قسم ’اسٹنگرے‘ ایک شیرخوار بچی کے چہرے کے تاثرات کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے یہ دلچسپ تصویر شیئر کی گئی جس میں ایک مچھلی ان کی شیرخوار بیٹی کے چہرے کے تاثرات کی ہو بہو نقل اتار رہی ہے۔
انگلینڈ کے ٹاؤن ورکنگٹن کی وینڈی آرمسٹرانگ نامی رہائشی کی جانب سے اپنی بچی کی یہ دلچسپ تصویر شیئر کرنا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین اس سے خوب محظوظ ہوئے اور اسے اپنے پیجز پر شیئر کرنے لگے۔
بچی کی والدہ وینڈی آرمسٹرانگ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ اکثر اوقات اپنے گھر کے قریب جھیل کے ایکوریم میں جاتی رہتی ہیں، اس بار انہوں نے محسوس کیا کہ ایک اسٹنگرے مچھلی ان کی چھ ماہ کی بچی میں کچھ زیادہ ہی دلچسپی لے رہی ہے۔
کمسن بچی کے چہرے کے جب سنجیدہ تاثرات ہوئے تو انہوں نے محسوس کیا کہ مچھلی نے بھی ان کی بیٹی کے تاثرات کی ہو بہو نقل کی۔
خاتون نے بتایا کہ یہ لمحہ میرے لیے حیران کن تھا میں نے فورا ہی فون نکالا اور جیسے ہی دونوں نے ایک ہی دکھی چہرے کے تاثرات دئیے تو میں نے تصویر کھینچ لی پھر اسے شیئر کیا تو وائرل ہوگئی۔
بچی کی والدہ نے بتایا کہ جب ڈیزی چھوٹی تھی تو کبھی زیادہ نہیں مسکراتی تھی جس کی وجہ سے میں تشویش میں مبتلا تھی لیکن اب شکر ہے کہ وہ خوش رہتی ہے۔
The post مچھلی کی شیر خوار بچی کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jGPL3Q
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box