کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹرول کرنے پر سوشل میڈیا صارف کو کھری کھری سنادی۔
پاکستانی سُپراسٹار ماہرہ خان سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور صارفین کے سوالات کا جواب بھی دیتی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ذاتی حملوں کو وہ خوب جواب دیتی ہیں۔
اسی طرح کا ایک اسکرین شاٹ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوا ہے، جو کہ ماہرہ کے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونے والی ٹرولنگ پر سخت ردِعمل ہے۔
ماہرہ خان کی ایک انسٹا گرام پوسٹ پر اُنہیں بالی ووڈ میں کام کرنے پر ٹرول کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’آپ کو بھارت سے ابھی ڈنڈے نہیں پڑے۔‘
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار ماہرہ خان کے سحر میں تاحال گرفتار
جس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی امّی سےڈنڈے پڑے ہوتے تو اس طرح کی بکواس نہ کرتے۔‘
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔
اداکارہ نے ڈرامے میں کام کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور پھر بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم رئیس میں کام کیا جو 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔
The post سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، ماہرہ خان کا کرارا جواب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ukQUSb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box