کلاسیکی ادب اور بالخصوص شاعری کے میدان کے استاد شعر کے ناموں کی فہرست میں بال مکند سکندر آبادی کا نام بھی شامل ہے جن کے بارے میں ادبی تذکروں میں آیا ہے کہ وہ اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب کے شاگردِ خاص تھے۔
متحدہ ہندوستان کے شہر سکندر آباد کے اس شاعر کا تخلّص یقیناً آپ کے لیے تعجب خیز ہو گا، کیوں کہ جدید دور میں شاعر عموماً اپنا نام ہی تخلّص کے طور پر برتتے ہیں۔ وہ شاعری کی دنیا میں بال مکند بے صبر مشہور تھے۔
ان کی ایک غزل ملاحظہ کیجیے۔
نہ گیا مر کے بھی نظروں میں سمانا اپنا
گور نے مردمِ دیدہ مجھے جانا اپنا
ایسے سوئیں گے شبِ ہجر کے جاگے اک روز
ہوگا محشر میں بھی دشوار جگانا اپنا
مل کے دل اس سے ملا ہم سے نہ پھر وائے نصیب
نکلا بیگانہ وہ ہم نے جسے جانا اپنا
دن کہیں، رات کہی،ں صبح کہیں، شام کہیں
ہو تو بتلائیں کہیں ٹھور ٹھکانہ اپنا
تیرا احسان نہ بھولوں گا کبھو شوقِ جفا
کام تھا تیرا ہی یاد اس کو دلانا اپنا
The post بال مکند بے صبر سے ملیے! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3odAMkk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box