کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دفاتر کے اوقاتِ کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ کے پیش نظر عوام کی سہولت کے لیے تمام دفاتر کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایف بی آر کے تمام دفاتر 29 ستمبر کو رات 9 بجے جبکہ تیس ستمبر کی رات 12 بجے تک کام کرتے رہیں گے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئےدفاتر کے اوقات کاربڑھائے گئے ہین، تمام دفاتر بینکس کی متعلقہ برانچز سے بھی رابطےمیں رہیں گے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیز وصولی کے بعد مجاز برانچوں میں داخل کرائے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے معاشی سال گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس میں تاحال کسی توسیع کا اشارہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب تاجروں، تنخواہ دار طبقے نے انکم ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
The post ایف بی آر نے دفتری اوقات کار بڑھانے کا اعلان کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZvpQUW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box