راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا بھرکس نکال دیا۔
تفصیلات کے مطابق 151 رنز کے تعاقب میں کے پی نے جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی بیٹنگ کے پہلے ہی اوور میں 28 رنز بناڈالے، بدقسمت بولر محمد حسنین تھے، جنہیں فخرزمان نے تین بلند و بالا چھکے بھی رسید کئے۔
سندھ کے بولر محمد حسنین کے اوور میں پانچ ایکسٹرا رنز بھی شامل تھے، اسی کے ساتھ فاسٹ بولر محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی دو ہزار بیس میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بنے۔
فخر زمان کی شاندار بلے بازی کے باعث کے پی نے سندھ کو چھ وکٹوں سے شکست دی، اسی شکست کے ساتھ سندھ کی فتوحات کو بریک لگ گیا، چار میچ کھیل کر سندھ ابھی بھی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن لئے ہوئے ہے، نادرن کا دوسرا جبکہ کے پی تیسرے نمبر پر ہے۔
28 runs off the Hasnain over – most in the tournament so far!!@FakharZamanLive smashes it all over #SINDHvKP Live: https://t.co/UPK1j1TQ64#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/GwIlSW1gNm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2021
The post فخر زمان نے حسنین کو دن میں تارے دکھا دئیے، ویڈیو دیکھیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Y2FVRx
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box