تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 2 September 2021

سکھر ریجن میں ایک اور ٹرین حادثے کا شکار

سکھر: کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے ساہیوال آنے والی کارگو ٹرین کی پانچ بوگیاں روہڑی اور پنوعاقل کے درمیان اسٹیشن منڈو ڈیرو کے قریب پٹری سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت معطل ہوگئی ہے۔

مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سےاترنے کے باعث قراقرم، پاکستان ایکسپریس اوردیگرٹرینوں کو روہڑی اسٹیشن روک لیا گیا ہے، حادثے کو ہوئے تین گھنٹے سے زائد کا وقت بیت چکا تاہم ابھی تک امدادی کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ: ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بحال کرنے کے لئے امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، مختلف اسٹیشنوں پر روکی گئی ٹرینوں کو باری باری ڈاؤن ٹریک سے گزارا جارہاہے، کوشش ہے کہ جلد اپ ٹریک کو بحال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل بھی صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین کی بوگی سے تیل رسنے پر ٹرین کو روک لیا گیا تھا۔

The post سکھر ریجن میں ایک اور ٹرین حادثے کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yDmcEA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو