کراچی: محکمہ بلدیات سندھ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ممکنہ بارشوں کے پیش نظر محکمہ بلدیات سندھ نے واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے ایم سی کو ہدایات جاری کردیں، ڈی ایم سیز اور ڈسٹرکٹ کاؤنسلرز کے چیف آفیسرز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں.
ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، الرٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوئی افسر یا عملہ بغیر اجازت ہیڈ کوارٹرز نہیں چھوڑے گا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسر اور عملے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے۔
افسران کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہروں سے سائن بورڈز اتارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ ضروری مشینری، ایکیومپنٹ، گاڑیاں تیار رکھی جائیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل تیز بارش کی پیش گوئی ہے گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
The post محکمہ بلدیات سندھ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3DHxDPf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box