تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 3 September 2021

جاروو کو لندن پولیس نے حملے کے شبے میں‌ گرفتار کرلیا

لندن: بھارتی ٹیم کے پرستار جاروو لندن پولیس حملے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز میدان میں بولر بن کر داخل ہونے والے بھارتی پرستار جاروو کو لندن پولیس نے حملے کے شبے میں گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ جاروو سیریز کے دوران تیسری بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، جارو کو جنوبی لندن پولیس اسٹیشن میں لاک اپ کردیا گیا۔

جاروو آج بولر بن کر میدان میں آئے تھے اور بولنگ کرتے ہوئے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جونی بریسٹو سے ٹکرا گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’جاروو‘ کی فاسٹ بولر بن کر میدان میں پھر انٹری (ویڈیو وائرل)

کرکٹ کے پرستار جاروو نے سب سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے فیلڈنگ ممبر کی حیثیت سے لارڈز میں داخل ہوئے تھے اور فیلڈنگ کی ہدایت دے رہے تھے۔

ہیڈنگلے وہ روہت شرما کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آگئے تھے انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ کر میدان سے باہر نکال دیا تھا۔

یارکشائر کرکٹ کلب (وائی سی سی) نے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کا مجرم پایا جانے کے بعد ان کے ہیڈنگلے میں داخل ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی تھی۔

The post جاروو کو لندن پولیس نے حملے کے شبے میں‌ گرفتار کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BEaknx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو