لندن: برطانیہ میں جاری فٹبال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو دل کا دورہ پڑا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جاری فٹبال ایسوسی ایشن یوتھ چیلنج کپ (ایف اےیوتھ کپ) میں ایک میچ کے دوران کھلاڑی میچ کے دوران زمین پر لیٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ میچ ویسٹ برج فورڈ ایف سی کولٹس اور بوسٹن یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، کہ اسی دوران فورڈ کے ایک کھلاڑی اچانک زمین پر گر کر تڑپنے لگا۔
مزید پڑھیں: فٹبال میچ کے دوران ریفری آپے سے باہر، کھلاڑی پر فائرنگ
کھلاڑی کو فوری طور پر کوئنز میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے بروقت طبی امداد فراہم کی، جو خوش قسمتی سے جان بچانے میں معاون ثابت ہوئی۔
کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آج کے میچ میں ہمارے ایک کھلاڑی کو طبی مسئلہ درپیش آیا تھا، ہم نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی اور کھلاڑی کو بروقت اسپتال پہنچا دیا گیا، ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کھلاڑی کی پرائیویسی کا خیال رکھیں۔‘
The post فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو ہارٹ اٹیک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zKd2ra
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box