مظفرآباد: آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دے دیا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کل پورے ملک میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سیدعلی گیلانی کے انتقال پرگہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اُن کے انتقال کا سُن کر دل رنجیدہ ہے، سیدعلی گیلانی تحریک آزادی کشمیرکےروح رواں تھے انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی کے لیے اپنی زندگی وقف کی تھی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’علی گیلانی نے بھارتی ظلم وجبرکادلیری کے ساتھ مقابلہ کیا، وہ عزم و حوصلہ کےکوہ گراں تھے، انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے طویل جدوجہد کی، اُن قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘۔ سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ ’علی گیلانی تحریک آزادی کےسرخیل اورمزاحمت کااستعارہ تھے، اُن کا گزر جانا ناقابلِ تلافی نقصان ہے‘۔
سراج الحق
دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سیدعلی گیلانی کے انتقال کو عالم اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کشمیری عوام یتیم ہوگئے، انہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ کشمیریوں کی خاطر جیل میں ہی گزارا، سید علی گیلانی کو پاکستان سے عشق تھا، اُن کا ایک ہی نعرہ تھا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ’سیدعلی گیلانی کے انتقال سےتحریک آزاد ی مزیدتیز ہوگی‘۔ سراج الحق نے اعلان کیا کہ کل پورے ملک میں علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آخری سانس تک تحریک آزادی میں حصہ لیا، علی گیلانی کےانتقال سےجوخلاپیداہواوہ کبھی پُر نہیں ہوسکتا، اُن کے انتقال پر دنیا بھر کے مسلمان افسردہ ہیں۔
The post سید علی گیلانی کا انتقال، جماعت اسلامی کا ملک بھر میں غائبانہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kKCnuL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box