انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر اور ورلڈ کپ 2019 کے ہیرو لیام پلنکٹ نے انگلش ٹیم کو چھوڑ دیا اور وہ امریکا سے کھیلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ اس سیزن کے اختتام پر انگلش کرکٹ چھوڑ کر امریکا میں میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے، آل راؤنڈر کی اہلیہ کا تعلق امریکا سے ہے اسی لیے انہوں نے امریکا سے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
انگلش کاؤنٹی سرے نے اعلان کیا کہ پلنکٹ تین سال بعد امریکا میں نئے ٹی 20 مقابلے میں شامل ہونے کے لیے کلب چھوڑ دیں گے۔
سرے کے مطابق پلنکٹ مائنر لیگ کرکٹ کے مشرقی ڈویژن کی ایک ٹیم دی فلاڈیلفینز کے لیے اکیڈمی کوچ کے طور پر بھی کیلیں گے اور کام کریں گے۔
واضح رہے کہ 36 سالہ لیام پلنکٹ 2019 میں انگلینڈ کی فاتح ورلڈ کپ ٹیم کا صھہ تھے، انہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف فائنل میں 43 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Liam Plunkett will leave Surrey at the end of the season after three years with the Club.
We wish Liam the very best of luck as he heads across the pond to start a new chapter of his cricket career in the USA.
— Surrey Cricket (@surreycricket) August 31, 2021
پلنکٹ نے سرے سی سی سی کی ویب سائٹ کو بتایا ، “میں پچھلے تین سالوں میں پائے جانے والے تعاون اور حمایت کے لیے سرے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھتے ہوئے میں میجر لیگ کرکٹ میں شامل ہونے کا موقع پا کر بہت خوش ہوں اور اپنی توجہ امریکا میں کھیل کو بڑھانے میں مدد پر مرکوز کروں گا۔
پلنکٹ کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ کے ساتھ ایک شاندار کیریئر کا لطف اٹھایا اور بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے خوشی ہے کہ میں کھیل اور کوچنگ دونوں شعبوں میں امریکا میں کھیل کی تعمیر میں مدد کرسکوں گا۔
سرے کے کرکٹ کے ڈائریکٹر ایلیک سٹیورٹ نے کہا کلب کی طرف سے ہم لیام کو امریکا میں اس کے نئے چیلنج کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں جب بھی وہ لندن میں ہوتا ہے اسے کیا اوول کا دورہ کرنے کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
The post آل راؤنڈر نے انگلش ٹیم کو چھوڑ دیا، اب کس ملک سے کھیلیں گے؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2V5TFts
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box