تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز

اسلام آباد : معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کا کہنا ہے کہ 10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کاآغاز کردیاہے، اسلام کا پیغام صحیح پہنچایا جائے تو غلط فہمیاں دورہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام کاحقیقی مقام،نبیﷺکی تعلیمات کو دنیا تک پہنچایا جائے، اسلاموفوبیامسئلہ بن چکاہے،وزیراعظم اس جانب توجہ دلاچکےہیں۔

علامہ طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ دنیاکوبتائیں نبیﷺکی تعلیمات کیاہیں،اسلام کیاہے، اسلام کاپیغام صحیح پہنچایاجائےتوغلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں،وزیراعظم نے جو گفتگوکی اس میں درد بھی ہے اور علاج بھی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کل سے10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کاآغاز کردیاہے، تقریبات خواتین اور اقلیتوں کےحقوق سےمتعلق ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عشرہ رحمت اللعالمینﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا تھا۔

The post 10روزہ عشرہ رحمت اللعالمین کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3oMtLYc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو