اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے داخلے دروازے پر سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے اسلام آباد ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر دوران چیکنگ گاڑی سے بغیر لائسنس اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں اس دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دوارن چیکنگ اے ایس ایف کے عملے نے مؤثر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 9ایم ایم پسٹل، 1 میگزین اور 15 گولیاں برآمد کیں، برآمد شدہ اسلحہ لائسنس کے بغیر تھا۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہےکہ ملزم زین اللہ خان کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنائی تھی۔ مذکورہ نوعیت کی کارروائیاں ماضی میں بھی کی جاچکی ہیں۔
The post ایئرپورٹ کے داخلے دروازے پر بڑا ایکشن! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AvpvP9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box