تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

حب وتربت میں 2 بم دھماکے، صحافی سمیت 3افراد جاں بحق

کوئٹہ: حب اور تربت میں دو بم دھماکوں میں صحافی اور دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز شام کو حب سٹی پولیس تھانے کے قریب حب کے مقامی صحافی شاہد زہری کی گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں صحافی شاہد زہری شدید زخمی ہوگئے جسکو فورا ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا مگر وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

رات گئے تک ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کیے جارہے ہیں اب تک کی تحقیقات سے واقعہ مبینہ طور پر کسی دھماکا خیز مواد لگ رہا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، شاہد زہری نجی چینل میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے وہ لسبیلہ پریس کلب حب کے ممبر تھے۔

لیویز کے مطابق تربت کے علاقے کیچ  میں ہوشاپ کے مقام پر ہونے والے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دھماکا اس وقت ہوا جب بچے اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے کہ اچانک کوئی چیز زور دار دھماکا سے پھٹ گئی۔

واقعہ کے بعد جب دیکھا گیا تو تین بچے دھماکا کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے تھے ان کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دو بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہے واقعہ کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی، ہو شاپ دھماکے کی نو عیت اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

The post حب وتربت میں 2 بم دھماکے، صحافی سمیت 3افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2234532/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو