اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکو رکھنا چاہتے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیر اعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔
عامر ڈوگر نے کہا وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہاکہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے تین سے پانچ نام آئیں گے، ان تین سے پانچ ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔
The post ڈی جی آئی ایس آئی کیلیے 3سے 5نام آئیں گے، عامر ڈوگر appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2235187/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box