کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور سبی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.5 جبکہ گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بلوچستان میں زلزلے سے 22 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
زلزلے کے سبب لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے باعث 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
The post ہرنائی اور سبی میں زلزلے کے جھٹکے، 6 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2234486/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box