تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 10 October 2021

پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، امام کعبہ

ریاض: امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امام کعبہ شیخ ڈاکٹرماہرالمعیقلی سے مکہ میں ملاقات ہوئی، جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی۔

امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان ،سعودی عرب ایک دوسرے سےدور نہیں رہ سکتے، دونوں ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتےہیں، سعودی عرب تمام مسلمانوں کی محبت کا محور ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہم پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے گہرےدوستانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرپاکستانی قوم فخرکرتی ہے، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں، پاکستان سعودی عرب مشکل میں ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

The post پاکستانی عوام کے پیار اور محبت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، امام کعبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2X0qXLF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو