تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 14 October 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 10 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جاننب سے 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیوی اور سیلز ٹیکس کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد کل رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں‌ اضافہ

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی دو روپے بڑھا دی گئی تھی۔

 پیٹرول کی فی لیٹرقیمت 127روپے30 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے چار پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل 99 روپے 51 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔

خیال رہے کہ 15 ستمبر کو ہی حکومت  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3vbSRkp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو