سعودی عرب نے کورونا وبا سے متاثرہ فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم کر دی۔
سعودی سول ایوی ایشن نے مملکت کی تمام فضائی کمپنیوں کو کورونا کی وجہ سے سفر نہ کرنے والے مسافروں کی ٹکٹیں ری شیڈول کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس حوالے سے ایوی ایشن نے ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے تین اہم نکات مرتب کیے ہیں تاکہ ری شیڈولنگ والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
پہلے نکتے کے تحت وہ مسافر جو بغیر استعمال شدہ ٹکٹ واپس کرنا چاہتا ہے اسے ادئیگی کی پالیسی کے مطابق سہولت دی جائے گی۔
دوسرے نکتے میں ایسے مسافر شامل ہیں جنہیں ایکسچینج واوچرز جاری کیے گئے ہوں اس صورت میں بغیر اضافی چارجز کے ری فنڈ یا واوچر کی تجدید کی جائے، یہ مسافروں کی خواہش پر منحصر ہو گا کہ وہ کون سا آپشن منتخب کریں گے۔
تیسرے نکتے میں مسافروں کو بغیر اضافی چارجز فلائٹ ری شیڈول کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہ کہا گیا ہے کہ جو مسافر روٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ایئرلائن اس روٹ کے مطابق نئی قیمت لے سکتی ہے۔
The post سعودی عرب: فضائی مسافروں کو زبردست سہولت فراہم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lFjuLh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box