اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر قدیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ پاکستانی عوام کے لئے ڈاکٹر قدیر قومی ہیرو تھے، ملک کو ایٹمی ریاست بنانے پر قوم ان سے محبت کرتی ہے، انہوں نے ہمیں ایک جارح ایٹمی پڑوسی سے تحفظ فراہم کیا، ڈاکٹر قدیر کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ کے انتظامات کوحتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی خواہش تھی کہ ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں پڑھائی جائے، اور ان کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے محسن پاکستان کی نماز جنازہ دوپہر 3 بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جب کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
The post ڈاکٹر عبدالقدیر کو مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2234243/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box