تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 14 October 2021

ہاتھی کے زخمی بچے کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

بھارت میں ماں سے بھچڑے ہاتھی کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں محکمہ جنگلات کے عملے کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور پھر اسے اس کی ماں سے ملوا دیا گیا۔

چند سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ ہاتھی کے زخمی بچے کو ریسکیو کرکے ساتھ لے کر جارہا ہے اور پھر اسے اس کی ماں سے ملواتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کس طرح محکمہ جنگلات کے عملے نے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو کیا اور اسے ماں سے ملوا کر خوش کردیا۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے اور اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے محکمہ جنگلات کے عملے کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل تھائی لینڈ میں ایک ٹانگ سے محروم ہونے والے ہاتھی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے محکمہ جنگلی حیات نے مصنوعی ٹانگ لگا کر نئی زندگی دی۔

حادثے کے نتیجے میں ہاتھی ایک ٹانگ سے محروم ہوگیا تھا، مصنوعی ٹانگ لگنے کے بعد ہاتھی کو چلنے پھرنے میں آسانی ہوگئی، جس کے باعث اب وہ کہیں بھی آنے جانے کے قابل ہوگیا، جیسے جیسے وہ بڑا ہورہا تھا ا س کے لیے تین پیروں کے سہارے سے چلنا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا۔

تھائی لینڈ کے ایک آرتھو پیڈسٹ ڈاکٹر نے اس کے لیے ایک مصنوعی ٹانگ تیار کی تھی، جو کسی بھی ہاتھی کو لگائی جانے والی پہلی مصنوعی ٹانگ تھی۔

The post ہاتھی کے زخمی بچے کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3lGSACZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو