لاہور: نادرن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، شکست کے باعث بلوچستان ٹیم کا فائنل فور میں پہنچنا دشوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم ترین میچ میں ناردرن نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، نادرن نے بلوچستان کی جانب سے 186 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ہائی اسکورنگ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، جہاں آل راؤنڈر سہیل تنویر نے ایک اوورز میں درکار 15 رنز بناڈالے، تجربہ کار بولر جنید خان 15 رنز کا دفاع نہ کرسکے، ہائی ٹارگٹڈ میچ میں شکست کے بعد بلوچستان کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل فور میں پہنچنے کا امکان معدوم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی 20: کے پی نے سندھ کو باآسانی قابو کرلیا
نادرن کی جیت میں علی عمران نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 45 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ذیشان ملک نے بھی برق رفتار نصف سینچری بناتے ہوئے ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ تک پہنچایا، ذیشان نے 35 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچ کے آخری لمحات میں ناصر نواز نے 30 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
بلوچستان کی جانب سے عمید آصف اور عماد بٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل نادرن نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں نقصان پر 185 رنز بنائے تھے، اوپنر عبداللہ شفیق نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان امام الحق 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ، نادرن کی جانب سے زمان خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
The thrilling final over bowled by Junaid Khan!#BALvNOR Live: https://t.co/PgwYxkhEAQ#NationalT20Cup | #KhelTouHoRahaHai pic.twitter.com/BYCU3xfUYX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2021
The post سہیل تنویر نے نادرن کو کامیابی دلوادی، بلوچستان ناکام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mB0Pzz
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box