کراچی: پیپلز پارٹی سانحہ کارساز کی برسی کی مناسبت سے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی18 اکتوبر 2007 کو کارساز میں ہونے والے دھماکوں میں جاں بحق افراد کی برسی کی مناسبت سے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام کررہی ہے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، پنڈال سجا دیا گیا ہے جب کہ کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمزار قائد کے اطراف والی تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جلسے میں ناصرف کراچی بلکہ اندرون سندھ سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و سندھ اسمبلی اور ضلعی رہنماؤں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک میں جاری مہنگائی اورمعاشی بدحالی کے خلاف پیپلزپارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
The post باغ جناح کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ، تیاریاں مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2236705/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box