تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 16 October 2021

عوام سے فراڈ کے معاملات نیب اختیار میں واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نیا نیب ترمیمی آرڈیننس رواں ماہ ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کیساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لائے جائیں گے، احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہوگی۔

حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا ہے کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہیں، نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہوگا۔

 

The post عوام سے فراڈ کے معاملات نیب اختیار میں واپس لانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2236693/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو