نئی دہلی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں گروپ ٹو کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست پر سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔
بھارت کے ماسٹر کلاس بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ ہماری فائنل الیون ہی درست نہیں، اس لیے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں دعا کرنی ہوگی کہ افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو بری طرح ہرائے۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل رہی ہے، ایسے میں افغانستان ٹیم کا جیتنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
ٹیم کی شکست پر سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم صرف ٹیم سلیکشن کی وجہ سے نہیں بلکہ اچھے اسٹروک نہ کھیلنے کی وجہ سے ہارے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر اس کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر کردیے ہیں۔
The post اب ہمیں افغانستان کی نیوزی لینڈ سے جیتنے کی دعائیں کرنا ہوں گی، سنیل گواسکر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mwLDEP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box