تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 31 October 2021

بھارت میں علیحدہ ریاست کا قیام : ہزاروں سکھوں کی خالصتان کے حق میں ووٹنگ

لندن: بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم میں سکھ برادری نے بھر پور شرکت کی ، سکھ رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ 30ہزارکےقریب افرادنےریفرنڈم میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا ، ووٹنگ کے لیے سکھ برادی کے ارکان کی طویل قطاریں لگ گئیں، کوئین الزبتھ ہال ٹو کے باہر سکھ کمیونٹی نے خوب نعرے بازی کی۔

دن بھرکوچز کے ذریعے ہزاروں سکھ مرد وخواتین ووٹ ڈالنے کیلئے آتے رہے اور ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا، ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہندوستان سےآزادی کی بنیادرکھی جارہی ہے ، انھیں اپنا گھر خالصتان چاہیے اور وہ خالصتان لے کر رہیں گے۔

سکھ رہنماؤں کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے تک لگ بھگ 30 ہزار افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیا، ملک کے دیگر شہروں میں بھی غیرجانبدار کمیشن کے ذریعے ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

یاد رہے سکھ رہنماؤں نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے 31 اکتوبر سے ووٹنگ کے آغاز کا اعلان کیا تھا، صدرسکھ فارجسٹس سردار اوتارسنگھ نے کہا تھا کہ بھارت نے پنجاب پر قبضہ کر رکھا ہے، برطانیہ کے 175 گردوارے ہمارے ساتھ ہیں۔

صدر کونسل آف خالصتان ڈاکٹر بخشی سنگھ کا کہنا تھا کہ 31اکتوبر سکھوں کا تاریخی دن ہوگا، ریفرنڈم کی نگرانی غیر جانبد ارادارے کر رہے ہیں جبکہ سکھ رہنما پرم جیت سنگھ پما نے کہا تھا کہ ریفرنڈم ہمارا جمہوری حق ہے، سکھ قوم اپنی آزادی کا پہلا ووٹ 31 اکتوبر کو کاسٹ کرے گی۔

The post بھارت میں علیحدہ ریاست کا قیام : ہزاروں سکھوں کی خالصتان کے حق میں ووٹنگ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bAbfKB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو