دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن راشد المکتوم نے ہر عمر کے شہری کو دبئی فٹنس چیلنج میں شرکت کی دعوت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق 29 اکتوبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والے دبئی فٹنس چیلنج کا پانچواں ایڈیشن میں دبئی کے ولی عہد نے ہر سطح کے افراد کو شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ دبئی کو دنیا کا فعال شہر بنایا جاسکے۔
اس ایڈیشن میں روزانہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، حمدان بن راشد المکتوم نے دعوت دی ہے کہ شہری و غیرملکی روزانہ کم از مک 30 منٹ ان سرگرمیوں میں شامل ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس دبئی فٹنس چیلنج میں سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے کیوں کہ بیک وقت دبئی میں ورلڈ ایکسپو 2020 بھی جاری ہے جس میں دنیا بھر سے سیاح بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔
دبئی حکام کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 5 نومبر کو سگنیچر دبئی رائیڈ جب کہ 26 نومبر کو ‘دبئی رن’ کے عنوان سے 10 کلومیٹر طویل دوڑ کا انعقاد ہوگا جو شیخ زید روڈ پر منعقد ہوگی۔
دئبی رن کے عنوان سے 26 نومبر کو منعقد ہونے والی دوڑ میں شامل ہونے والے افراد کے لئے رجسٹریشن کا عمل تاحال جاری ہے۔
مستقبل کے میوزیم سے شروع ہونے والی اس دوڑ کے شرکاء دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے قریب المستقبل اسٹریٹ پر اختتامی لائن عبور کرنے سے پہلے دبئی کے کچھ ممتاز مقامات بشمول امارات ٹاورز اور ڈاون ٹاؤن دبئی کو عبور کریں گے، دس کلومیٹر ٹریک پر دوڑنے والے دبئی مال، برج خلیفہ اور شیخ محمد بن راشد بلیوارڈ سے گزریں گے۔
The post شیخ ہمدان کا تمام عمر کے لوگوں کو فٹنس چلینج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BvHohc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box