تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 October 2021

گھٹنے کا درد دور کرنے کا آسان طریقہ

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں افراد ایسے ہیں جو گٹھیا کی وجہ سے گھٹنوں کے شدید میں مبتلا ہیں اور معمولاتِ زندگی انجام دینے سے قاصر ہیں۔

ماہرین نے ایسے تمام متاثرہ افراد کے لیے ایک چھوٹا لیزر آلہ متعارف کرایا ہے، جس کی مدد سے خاص لیزر روشنی ڈال کر نہ صرف درد کو دور کیا جاسکتا ہے بلکہ نسیجوں کی افزائش اور بدن کی قدرتی مرمت کو بھی روکا جاسکتا ہے۔

نی پلس کے دونوں اطراف لیزر روشنی خارج کرنے والے دو آلات لگے ہیں جو مخصوص روشنی گھٹنوں کی گہرائی میں بھیجتے ہیں۔ یہ عمل لائٹ تھراپی کہلاتا ہے جس کا تکنیکی نام ’فوٹوماڈیولیشن‘ بھی ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق کئی امراض میں لائٹ تھراپی بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

اس میں جدید لیزر نصب ہے جو خون کی باریک نالیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے، اندرونی سوزش کم کرتی ہے اور جسم کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ ازخود اپنی مرمت کرکے خامی کو دور کرسکے۔

اپنے مخصوص ڈیزائن اور مقناطیسی پینل کی وجہ سے پٹی گھٹنوں کے گرد اچھی طرح لپٹ جاتی ہے اور درست مقام پر روشنی پھینکتی ہے۔ اس سے اطراف میں خون کا بہاؤ تیز ہوتا ہے، سوزش کم ہوتی ہے اورجلن پیدا کرنے والے سائٹوکائنز کی پیداوار کم ہوجاتی ہے۔

اسی طرح کھلاڑیوں کو لگنے والی چوٹ یا پٹھوں میں دیرینہ اکڑن کی وجہ سے بھی سوزش اور سوجن کو کم کیا جاسکتا ہے۔ اس میں نصب بیٹری کو باربار چارج کیا جاسکتا ہے۔ اور نی پلس کی مدد سے فزیو تھراپی کا خرچ بھی کم ہوجاتا ہے۔

جب اس ایجاد کو کراؤڈفنڈنگ ویب سائٹ پر رکھا گیا تو صرف 24 گھنٹے میں مطلوبہ رقم کی فنڈنگ ہوئی جو اب بڑھ کر چھ گنا ہوچکی ہے۔ نی پلس کی تعارفی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے۔

The post گھٹنے کا درد دور کرنے کا آسان طریقہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZC5dal
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو