ریاض: سعودی تیل کمپنی ‘آرامکو’ نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کے سابقہ نرخ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں رواں ماہ(اکتوبر) کے لیے بھی وہی رہیں گی جو گزشتہ ماہ تھیں۔ آرامکو نے قیمتیں جاری کردی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نرخ 11 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے، اکتوبر میں مملکت کے تمام ریجنز میں پٹرول 91 کے نرخ فی لٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پٹرول 95 کے نرخ 2 ریال 33 ہلالہ مقرر کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ڈیزل 52 ہلالہ فی لٹر اور کیروسین 70 ہلالہ فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہ ایل پی جی کے نرخ 75 ہلالہ ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی تیل کمپنی کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں۔ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے۔
یہ بھی یاد رہے ستمبر میں بھی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے تھے۔
The post سعودی عرب: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YzAeuZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box