ریاض: سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ٹکٹوں میں رعایت کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ دبئی کا سفر کرنے والوں کے لیے ٹکٹ میں 15 فیصد رعایت دی جائے گی۔
السعودیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اگر آپ دبئی جانا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں ایئرلائن ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت فراہم کررہی ہے۔ مسافر اس خصوصی آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ رعایت سعودی عرب سے دبئی جانے والوں کے لیے ہے، اس حوالے سے السعودیہ نے اپنا لنک بھی جاری کیا ہے۔
سعودی عرب کی ایئرلائن نے مزید کہا کہ بکنگ، خصوصی رعایت اور مزید تفصیلات کے لیے ایئرلائن کی ویب سائٹ پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی ایئرلائن اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مختلف ممالک کے لیے رعایتی پیکج جاری کرچکا ہے۔
The post سعودی عرب سے ایک اور اعلان، مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، رعایت مل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YCbnGP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box