اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد گھٹ کر 1 ہزار سے نیچے آگئی، مجموعی اموات 28 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 26 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 58 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 56 ہزار 233 ہوگئی۔
ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 84 ہزار 527 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 45 ہزار 619 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار 491 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.99 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 763 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
ویکسی نیشن کی صورتحال
ملک میں اب تک 6 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار 90 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار 731 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
The post ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں مزید کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BnYz50
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box