تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 12 October 2021

پائلٹ والد کو پرواز میں دیکھ کر بیٹی خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت میں گو ایئر کی پرواز میں ننھی بیٹی نے پائلٹ والد کو دیکھا تو اس کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شانایا موتیہار نامی بچی نے جب کاک پٹ میں والد کو دیکھا تو وہ خوشی سے والد کو پکارنے لگی، والد نے بھی مسکراتے ہوئے کاک پٹ کے دروازے سے بیٹی کی جانب ہاتھ لہرایا۔

مذکورہ ویڈیو کو شانایا کی والدہ نے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا کہ ’پاپا کے ساتھ میری پہلی فلائٹ، انہوں نے ہمیں دہلی پہنچایا، میں پاپا کو دیکھ کر بہت خوش تھی، یہ میری اب تک کی بہترین پرواز تھی، پاپا میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘

بچی کی ویڈیو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بچی بہت ہی پیاری ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ پرواز بچی کی ہی نہیں بلکہ پائلٹ پاپا کے لیے یہ ایک بہترین پرواز ہوگی۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’مجھے اس ننھی شہزادی سے محبت ہے وہ بہت ہی پیاری ہے۔‘

The post پائلٹ والد کو پرواز میں دیکھ کر بیٹی خوشی سے نہال، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BAhWb2
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو