تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 12 October 2021

جنازے میں‌ شریک رکن اسمبلی کی جیب کٹ گئی، ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات

کراچی: خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے میں شرکت کرنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی جیب کاٹنے والے معمر شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو کی مسجد میں خرم شیر زمان کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ اظہرکی  ایک شخص نے جیب صاف کی البتہ وہ کچھ دیر میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

رکن اسمبلی کی جیب پر ہاتھ صاف کرکے بعد یہ معمر شخص کسی دوسرے شخص کو نشانہ بنانے کے چکر میں تھا۔

راجہ اظہر نے بتایا کہ جنازے کے بعد مجھے محسوس ہوا جیسے میری جیب کاٹی گئی ہے، شرکا میں ایک مشکوک شخص نظر آیا، جس کو پکڑ کر تلاشی لی تو اُس کی جیب سے میرا بٹوا برآمد ہوا۔

راجہ اظہر نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس کی گاڑی جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو درخشاں تھانے منتقل کیا، جہاں ملزم نے تحقیقات کے دوران حیران کن انکشافات کیے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ لاہور سے صرف جیب کاٹنے کے لیے کراچی آتا ہے، ملزم نے گذشتہ روز ٹی وی پر انتقال کی خبر دیکھ کر جنازے میں شرکت کرنے اور لوگوں کی جیبیں صاف کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔

راجہ اظہر نے بتایا کہ ملزم لاہور کا شہری ہے اور  کراچی کے علاقے ناگن میں ایک دوست کے ساتھ رہائش پذیر ہے، گرفتار ملزم نے جیب کاٹنے اور مزید جیبیں کاٹنے کے پروگرام کا اعتراف کرلیا۔ رکن اسمبلی کے مطابق ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اُسے خرم شیر زمان کی والدہ کے جنازے کے بعد  اُسے شرمیلا فاروقی کے والد جنازے میں بھی اسی مقصد سے شرکت کرنا تھی۔

پولیس نے راجہ اظہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

The post جنازے میں‌ شریک رکن اسمبلی کی جیب کٹ گئی، ملزم کے چونکا دینے والے انکشافات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FJIGZo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو