کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، گلشن غازی، اے بی سینیا لائن، جٹ لائن، لائنز ایریا، ملیر، درخشاں، وائر لیس گیٹ، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز ہی بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 95 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔
نیپرا کے مطابق منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اس سے چند روز قبل بھی نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 65 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.09 روپے فی یونٹ ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90 ارب روپے کا بوجھ پؑ رہا ہے۔
The post کراچی میں ایک بار پھر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Fz2ZbU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box