تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 12 October 2021

نیمل خاور کی ننھے بیٹے کے ساتھ تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے ننھے بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ دلکش تصاویر شیئر کردیں۔

 اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے انسٹاگرام اسٹوری میں ننھے مصطفیٰ عباسی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور ننھے مصطفیٰ عباسی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔

نیمل خاور نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میرا چھوٹا بچہ۔‘

واضح رہے کہ نیمل خاور شوہر اور بیٹے کے ہمراہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

اس سے قبل نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی پہلی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’اللہ آپ کو صراط مستقیم پر چلائے اور آپ کو بہت سی نعمتوں سے نوازے۔‘

یاد رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

The post نیمل خاور کی ننھے بیٹے کے ساتھ تصاویر کے چرچے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3FA0bex
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو