سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان طویل علالت کے بعد وفات پاگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار سکندر حیات 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے سابق صد و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر حیات خان کی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وزیراعظم نے سردار سکندر حیات خان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت بھی کی۔
The post سابق صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2234091/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box