تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 October 2021

عراق سے واپس آنے والے زائرین پر ایک روز قرنطینہ پابندی عائد

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عراق سے واپس آنے والے زائرین سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے اربعین کے موقع پر عراق جانے اور واپس آنے والے زائرین کے حوالے سے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

این سی او سی کے مطابق اربعین کے موقع پرعراق جانے والے زائرین کو خصوصی اجازت نامہ پر بھیجا گیا تھا کیونکہ عراق وبا کے تیز ترین پھیلاؤ کے تناظر میں کیٹگری سی والے ممالک میں شامل ہے۔

کیٹگری سی ممالک سے براہ راست فلائٹس کی  پاکستان آمد و رفت بند ہے مگر زائرین کو مذہبی امورکی ادائیگی  کیلئےحکومت نےخصوصی اجازت دی تھی۔

این سی او سی کے مطابق عراق سے واپس آنے والے زائرین کو ایک دن قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی، اس اقدام کا فیصلہ زائرین کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے اس امید کا اظہار کیا کہ زائرین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے۔

The post عراق سے واپس آنے والے زائرین پر ایک روز قرنطینہ پابندی عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39XWoJm
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو