تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 October 2021

ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سے وابستہ ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافہ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس (ایچ آر) ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر کے میڈیکل الاؤنسز میں اضافے کا سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق  ڈاکٹرزکےمیڈیکل الاؤنس کو5400 سےبڑھا کر25  ہزار روپے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے میڈیکل الاؤنس میں اضافے کے بعد پہلےسے مالی خسارے کا شکار پی آئی اے پر مزید مالی بوجھ پڑےگا۔ یاد رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی سول ایوی ایشن کی اربوں روپےکی مقروض ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وبا کے بعد جب پی آئی اے کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تو 2020 میں انتظامیہ نے ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور تنخواہوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post ڈاکٹرز کے الاؤنس میں‌ 19 ہزار روپے سے زائد اضافہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3CVAuTw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو