نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے ملک ٹونگا میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا۔
کرونا وائرس نے سال 2019 کے اختتام سے چین میں موت کا قہر ڈھانا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
مہلک ترین وائرس کی اب تک کئی اقسام سامنے آچکی ہیں جس کے باعث اب تک دنیا بھر میں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں، لیکن اس پورے عرصے میں ایک ملک ایسا بھی تھا جو اب تک وائرس کی تباہ کاریوں سے بچا ہوا تھا۔
اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع چھوٹے سے ملک ٹونگا میں بھی کرونا وائرس نے اپنے اثرات دکھانا شروع کردئیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹونگا میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹونگا کے شہریوں نے بڑی تعداد میں ویکسیشن کروانا شروع کردی ہے اور اب تک صرف کل آبادی کی صرف ایک تہائی اکثریت کو ہی ویکسین لگائی جاسکی ہے۔
واضح رہے کہ ٹونگا کی کل آبادی ایک لاکھ پانچ ہزار شہریوں پر مشتمل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شناخت ایک ایسے شخص میں کی گئی ہے جو پہلے ہی ویکسین لگوا چکا ہے اور چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے واپس اپنے ملک پہنچا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم ٹونگا نے عوام کو آئندہ ہفتے لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
The post کرونا پھر پھیلنے لگا! ایک اور ملک کے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3mvpu9Q
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box