متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چھوٹی بچی کی خواہش پوری کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ راشد المکتوم سے ملاقات نہ ہونے پر رو رہی تھی اور اُن سے ملاقات کی خواہش ظاہر کررہی تھی۔
اطلاعات کے مطابق بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے گئی تھی، جہاں دبئی کے حکمراں بھی پہنچے، جب وہ شیخ محمد بن راشد سے ملاقات کا خواب لے کر اُس طرف پہنچی تو یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم روانہ ہوچکے تھے۔
مزید پڑھیں: بلی کی جان بچانے والوں پر راشد المکتوم نے ’درہم‘ کی برسات کردی
انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو جب شیئر ہوئی تو بہت سے صارفین سے اسے شیئر کیا، یوں وہ دیکھتے ہی دیکھتے راشد المکتوم تک پہنچی تو انہوں نے بچی کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جب ویڈیو دیکھی تو اُس کو ملاقات کے لیے اپنے محل بلایا۔ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ملاقات کا خواب پورا ہونے پر کس قدر خوش ہے۔
The post ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچی کا خواب سچ ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3my58gw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box