کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا۔
ٹیپو شریف نے کہا کہ ’میں بہت عجیب سی زندگی گزارتا ہوں، سب کو معلوم ہے کہ مجھے انسانوں سے زیادہ جانور پسند ہیں۔
ندا یاسر نے ازراہ مذاق کہا کہ ’آپ کو شادی کرنے سے اس لیے ڈر لگتا ہے کہ اہلیہ آئیں گی تو وہ جانوروں کو باہر نہ نکال دیں۔‘
ٹیپو شریف نے کہا کہ ’جسے جانور پسند ہوں اس قسم کے انسان کے ساتھ کون زندگی گزارنا چاہے گا۔‘
اداکار نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کسی سے کوئی معاملہ طے کرتا ہوں تو اس کے کچھ دن بعد میرا اس سے دل اٹھ جاتا ہے، اس قسم کے تجربے میرے ساتھ ہوچکے ہیں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں یہ سب کرکے دوسرے انسان کو تکلیف دے رہا ہوں۔‘
ٹیپو شریف نے کہا کہ ’اس لیے اب میں ایسا ہوگیا ہوں کہ کسی سے کوئی معاملات طے کرتا ہی نہیں ہوں۔‘
اداکار نے کہا کہ ’یہ دو وجوہات ہیں جس کی وجہ سے میں شادی کرنے سے فی الحال پیچھے ہٹ گیا ہوں۔‘
ٹیپو شریف نے بتایا کہ ’شادی سے متعلق کئی بار فیملی اور دوستوں سے بات ہوچکی ہے، وہ کہتے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کررہے ہو، اس پر میں کہتا ہوں کہ اس قسم کی کوئی لڑکی ہو جو مجھے سمجھ سکے اور میرے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہو تو میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔
The post ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AHWjEu
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box