سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے مومن ثاقب نے پاکستان کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد ویڈیو شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو ’مارو مجھے مارو‘ سے شہرت پانے والے مومن ثاقب نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جسے شائقین کرکٹ خوب سراہا رہے ہیں۔
مومن ثاقب نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’پاک افغان میچ بھی پاکستان جیت گیا، اس ٹیم کا مائںڈ سیٹ اور اس کی جو رفتار ہے، جس رفتار سے یہ جیت رہے ہیں اب سیمی فائنل تو کیا ورلڈ کپ بھی ہمارا ہوہی گیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
کرکٹ شائقین نے مومن ثاقب کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے الحمدللہ لکھا اور کہا کہ انشا اللہ ہم ہی ورلڈ کپ جیتیں گے۔
مومن ثاقب پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوتے ہیں اور میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کی جیت پر ویڈیو بنا کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مومن ثاقب نے بھارت کی ہار پر ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم چوتھے میچ میں نمیبیا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پرعزم ہے۔
The post ’جس رفتار سے جیت رہے ہیں ورلڈ کپ بھی ہمارا ہے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bnUFh4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box