تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 30 October 2021

سیاسی میدان میں برابری ضروری ہے ورنہ صورت حال کراچی جیسی ہوجائے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کوسیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو کراچی جیسی صورت حال ہوجائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  سیاسی تحریک چلانا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، کسی بھی سیاسی جماعت نےکلاشنکوف کے زور پر بازار بند نہیں کرائے۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی جماعتوں کی تحریک کو متشددمذہبی جماعتوں سےملانا درست عمل نہیں،سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر برابری کی سطح پرمیدان نہیں ملےگا تو کراچی جیسی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسےمواقع پرمشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے،حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے آئین میں اصلاحات کی کوشش کی، انتخابی اصلاحات،نیب قوانین میں اصلاحات کی کوشش کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اصلاحات کیلئےسنجیدہ نہیں،ہم نےاپنی پوری کوشش کی،ایڈمنسٹریٹو اسٹریکچر مضبوط نہیں کریں گے تو صورت حال عراق اور شام جیسی ہوجائے گی۔

انہوں نے کاہ کہ ہمیں مسلح گروپس کو ٹیک اوور نہیں کرنےدینا،تمام سیاسی جماعتوں کومل کرحالیہ مسلح تحریک کی مذمت کرنی چاہیے۔

The post سیاسی میدان میں برابری ضروری ہے ورنہ صورت حال کراچی جیسی ہوجائے گی، فواد چوہدری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bpWWs3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو