اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث لوگوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک آنے والی کمی کی بنیادی وجہ 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کا آنا ہے۔
شعبہ ٹیلی کام کے باوثوق ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا ہے جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ 40ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔
The post پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری : وجہ سامنے آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BArYJd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box