تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 13 October 2021

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج متوقع

اسلام آباد : نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج متوقع ہے، وزیراعظم عمران خان 3 ناموں میں سے ایک کی منظوری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سمری پردستخط کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 نام ارسال کئے گئے ہیں، جن میں کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی اور چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ثاقب ملک کا نام شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج تین ناموں میں سے ایک کی منظوری دیں گے، جس کے بعد نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کااعلان متوقع ہے۔

گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے ،جس کے بعد نئے آئی ایس آئی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سول اور عسکری قیادت نے ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد ہیں، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر وزیراعظم کی منظوری سے کیا جائے گا۔

The post نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا اعلان آج متوقع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3j2B5Lz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو