اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں ڈی جی آپریشن کے عہدے پر موجود ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی حتمی منظوری دے دی، نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین تعیناتی کے لیے سمری وزارت قانون کو بھیجی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف آج ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے، ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب بنائے جانے کا امکان
یاد رہے کہ حسین اصغر کو 25 اپریل 2019 کو ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکے تھے۔
حسین اصغر نےوفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کےدورحکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا تھا۔
The post صدر نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دیدی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3iFSae4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box