تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 8 October 2021

لاہور کے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر چوکیدار گرفتار

 لاہور: پولیس نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوھدری کے حکم پر گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم عرفان امپیریل لائسیم اسکول میں سکیورٹی گارڈ ہے اور اس نے 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کو ڈر کی وجہ سے بخار ہوگیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست کی کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔

مزید تفتیش کے لیے ملزم کو انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزکیپٹن(ر)سہیل چوھدری نے کہا کہ معصوم بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

The post لاہور کے اسکول میں طالبہ سے زیادتی کی کوشش پر چوکیدار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2233899/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو