کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین کے قتل کا کیس گھمبیر ہوگیا جبکہ پولیس نےشبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گلشن معمار میں ہفتے کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں اور اب سے کچھ دیر قبل قتل کےشبےمیں 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول پروفیسرکےساتھی دعویٰ کیا کہ انہیں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا، مبینہ طورپر2سے3ملزمان نے چھیناجھپٹی کےدوران فائرنگ کی، ڈاکٹرزین العابدین کے سینےمیں 30 بورپستول کی 2 گولیاں لگیں۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گاڑی میں خون اورگولیوں کے نشانات نہیں پائےگئے، مقتول کے ہمراہ افرادکے شناخت کردہ مقام پربھی فائرنگ کےشواہدنہیں ملے۔
پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر ڈاکٹر زین العابدین اپنی بیٹی کے گھر آئے ہوئےتھے، گاڑی میں مقتول پروفیسرکے ہمراہ دیگر 3 افرادبھی موجود تھے، مقتول کےعلاوہ گاڑی میں کسی شخص سےموبائل فون نہ چھنناحیران کن ہے، مقتول کے ساتھ موجود لوگ بھی وقوعہ کی درست نشاندہی نہیں کرپارہے۔
The post کراچی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل، کیس گھمبیر ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bqG4BB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box