اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فیک نیوز کے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر موجود ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم میں شرکت کی اور شرکا سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے ہندوستان آپ پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ فیک نیوز کے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ فیک نیوزقوموں کوتباہ کرتی ہے، ہم اس سے خود بھی رکنا اور دوسروں کو بھی روکنا ہے، فیک نیوز اور غیبت سے ہمیں ہر صورت پرہیز کرنا ہے۔
عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان نے کرونا وبا پر بہت اچھی طرح سے قابو پایا، صحت کے شعبے پر کافی بوجھ ہے، ہمیں وبا کو شکست دینے کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں عورت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہ ہو، پاکستان ایک دن ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئے گا۔
The post فیک نیوزکے بارے میں قرآن پاک میں بھی ذکر ہے،صدرمملکت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3loiMlB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box